خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا،ٹرمپ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں روسی سفیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کو شدت پسند نے قتل کیا،دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کردوں گا۔امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ٹرمپ کا کہناتھا کہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،ترکی، سوئٹزرلینڈ اورجرمنی میں ہونے والے حملے ظاہر کرتے ہیں کہ مہذب دنیا کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اپنے تمام آزادی پسند دوستوں کے ساتھ مل کر دنیا سے دہشت گردوں اور ان کے مقامی اور عالمی نیٹ ورکس کا خاتمہ کردوں گا ۔