خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی صدر سےباہمی تعلقات کےحوالےسےبات چیت جلد ہوگی، اردگان

انقرہ۔: (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے جلد مذاکرات کی امید کا اظہار کیا ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری لانا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک تاریخی دورہ ہو گا جس سے دو نوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ترک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک مِل کر خطے میں امن و سلامتی کی بحالی کے لئے اہم کردار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر ایردوان امریکا اور مغربی ممالک سے نا خوش ہیں۔