خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی صدر پیوٹن کا دورہ یونان

ایتھنز: (اے پی پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن یونان کے دو روزہ دورے پر ایتھنز پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر اْن کا استقبال یونانی وزیر دفاع پانوس کامینوس نے کیا۔ اس سال پوٹن کا یورپی یونین کے کسی رکن ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یونانی سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم الیکسس سپراس اور پوٹن کے درمیان مذاکرات میں اقتصادی تعاون، توانائی اور جنوبی بحیرہ روم کے مسائل کے علاوہ یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ روس کے تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ سپراس اور پوٹن نے 2015 ء میں ایک گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط کیے تھے، جس پر ترکی اور روس کے باہمی روابط میں کشیدگی کی وجہ سے ابھی تک پیش رفت نہیں ہو سکی۔ اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران پوٹن یونان کے خود مختار پہاڑی علاقے ’کوہ آتھوس‘ بھی جائیں گے، جو آرتھوڈوکس کرسچینز کا مرکز ہے۔