خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی صدر کی یورپ میں نئے امریکی راکٹوں کی تنصیب کے خلاف تنبیہ

ماسکو۔(ملت آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے امریکی راکٹوں کی ممکنہ تنصیب کے خلاف خبردار کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں اسلحے کی ایک نئی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ صدر پیوٹن نے ماسکو میں یہ بھی کہا کہ اگر امریکاصدر ٹرمپ کے ایک حالیہ اعلان کے مطابق روس کے ساتھ آئی این ایف نامی معاہدے سے نکل گیا اور اس نے نیو سٹارٹ نامی معاہدے کی مدت میں توسیع سے بھی انکار کر دیا، تو ایک بہت خطرناک صورت حال پیدا ہو جائے گی۔