خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی طیارے کا حادثہ دہشت گردی نہیں، تفتیش کار

ماسکو۔: (ملت+اے پی پی) روسی طیارے کے حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حادثہ کے تفتیش کاروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے کی تباہی دہشت گردی نہیں ہے۔ روسی وزیر نقل و حمل میکسم سوکولو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ کسی تکنیکی خرابی یا پھر پرواز کے دوران کسی اور نقص کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کے ٹکڑے بحیرہ اسود میں کئی کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس طیارے پر 92 افراد سوار تھے اور یہ روسی شہر سوچی سے شام جا رہا تھا۔