خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی طیار ے کی سائبیریا میں کریش لینڈنگ 16افراد زخمی

ماسکو: (ملت+آئی این پی) روس کی وزارت دفاع کے طیار ے نے سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں کریش لینڈنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے ،طیارے میں 39افراد سوار تھے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روسی وزارت دفاع کے طیارہ18آئی ایل نے سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں کریش لینڈنگ کی ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایل 18 ساخت کے اس طیارے کے حادثے میں 16 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔پہلے اس نے کہا تھا کہ طیارے پر سوار 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں لیکن اب اس میں تصحیح کی گئی ہے۔جب طیارہ حادثے کا شکار ہوا تو وہاں موسم مبینہ طور پر خراب تھا۔یہ طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر کانسک سے روانہ ہوا تھا۔ یہ صبح پونے پانچ بجے ٹکسی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گیا۔طیارہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔روسی کی ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا ہے کہ تین ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کو جائے حادثہ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔وزارت نے بتایا ہے کہ 16 شدید زخمیوں کے علاوہ سات افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔