خبرنامہ انٹرنیشنل

روسی پابندیاں باعث اعزاز ہیں، یوکرینی صدر

برلن ۔(ملت آن لائن) یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے روسی پابندیاں کو باعث اعزاز قرار دے دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف عائد کردہ روسی پابندیاں دراصل ان کی حکومت کے لیے ایک ایوارڈ ہے۔ پوروشینکو نے مزید کہا کہ یوکرینی علاقوں میں تعینات روسی فوجیوں کو واپس چلا جانا چاہیے۔ روس نے یوکرین کی سیاسی ایلیٹ اور تاجروں پر حال ہی میں مالی پابندیاں عائد کی ہیں.