خبرنامہ انٹرنیشنل

روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث اور اس کی سرگرمیاں امریکی مفادات کو ںظر انداز کرنے کے مترادف ہیں سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کی سماعت کے موقع پر نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کے لئے روس خطرے کا باعث ہے اور روس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کے مترادف ہیں ایسے اقدامات پر روس کا احتساب ضروی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ امریکا اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرسکے۔ نومنتخب وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے بحیرہٴ جنوبی چین میں جزیرہ تعمیر کرنے کے معاملے پر کہا کہ خطے میں چین کا یہ اقدام بین الاقوامی ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر متنازع علاقوں پر قبضہ جمانے کے مترادف ہے۔