پیرس – (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روس اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ملک میں جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے یہ بات پیرس میں فرانسیسی، جرمن، برطانوی اور اطالوی وزیرخارجہ کے علاوہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بڑے واقعات میں اب تک شامی حکومت ملوث رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت شام میں جنگ بندی 27 فروری سے جاری ہے، تاہم مختلف مقامات سے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔