ماسکو۔(اے پی پی) روس اور چین نے جنوبی کوریا میں امریکا کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے مجوزہ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکی منصوبہ شمالی کوریا سے خطرے کا حد سے زیادہ رد عمل ہے۔ چینی وزیر خارجہ کے مطابق اس منصوبے سے سلامتی کے شعبے میں چینی اور روسی مفادات کو نقصان پہنچے گا اور خطیّ کا اسٹریٹیجک توازن بھی بگڑ جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے فروری کے شروع میں جنوبی کوریا میں ایک جدید میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔