خبرنامہ انٹرنیشنل

روس حلب میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کی تجویزپر رضامند

روس:(اے پی پی) روس شامی صوبے حلب میں انسانی بنیادوں پر ہر ہفتے 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کی تجویز کی تائید کرنے کو تیار ہے۔ یہ بات روسی وزارت دفاع کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں کہی گئی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفان ڈے مِستورا کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق ماسکو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی آئندہ ہفتے سے متعارف کرانے پر تیار ہے۔