خبرنامہ انٹرنیشنل

روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جان نکوسن

روس طالبان کو اسلحہ

روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جان نکوسن

کابل (ملت آن لائن) افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جان نکولسن کا کہنا ہےکہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکولسن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی ہتھیاروں کو تاجکستان کی سرحد سے سمگل کیا جا رہا ہے تاہم وہ اس کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انہیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ ادھر روس نے طالبان کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کرنے کی تردید کی ہے تاہم یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس نے شدت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔
………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار

واشنگٹن: (ملت آن لائن) ایران اور شمالی کوریا پر حملے کے حامی جان بولٹن نئے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ٘میک ماسٹر کی جگہ جان بولٹن کو نیا سیکورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، جان بولٹن ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے حامی ہیں جبکہ روس کے خلاف بھی ان کا رویہ کافی سخت ہے۔ جان بولٹن کی تبدیلی اس کڑی کا حصہ ہے جس کے تحت سٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹلر سن کی جگہ سی آئی اے چیف مائیک پومیو کو تعینات کیا گیا تھا، جان بولٹن اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور بش دور میں نائب وزیر دفاع تھے جبکہ ڈیڑھ سال سے کم عرصے میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی تیسری تبدیلی ہے۔