خبرنامہ انٹرنیشنل

روس مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پیوٹن

ماسکو: (ملت+اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوئی بھی روس کے لئے ایسے مسائل پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا کہ جن پر قابو پانے کی روس میں طاقت نہ ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی شعبوں کے موضوعات کے حل کے حوالے سے سال 2016 اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں زیادہ مشکل گزرا لیکن اس کے باوجود ہم نے اچھے نتائج حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمارے لئے ہمیں بے بس کر دینے والے مسائل پیدا کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صدر ولادی میر پوٹن نے سال 2016 کے آخری روسی سکیورٹی کونسل ا جلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شام کے مسئلے کا اور ایجنڈے کے دیگر مسائل کا پوری تفصیل اور تمام پہلو وں کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔