خبرنامہ انٹرنیشنل

روس میں اپوزیشن لیڈر آئندہ صدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار

روس میں اپوزیشن لیڈر آئندہ صدارتی الیکشن کے لیے نااہل قرار

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے الیکشن کمیشن نے صدر پیوٹن کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

روسی الیکشن کمیشن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے سب سے بڑے سیاسی مخالف الیگسی نیولنی کو خردبرد کے الزامات پر نااہل قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیگسی نیولنی اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قائد حزب اختلاف الیگسی نیولنی نے عوام سے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن گزشتہ 17 برسوں سے برسر اقتدار ہیں۔ روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے 41 سالہ نیولنی ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے تھے۔

………….
…اس خبر کو بھی پڑھیے….

شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں

اسلام آباد(ملت آن لائن) سعودی عرب کی قید میں موجود شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں، شہزادہ ولید بن طلال نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں کو سعودی عرب نے کرپشن کیخلاف مہم کے دوران گرفتار کیا تھا،واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔ 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔ شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں،جن کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔