ماسکو ۔ (اے پی پی) روس میں فوج کا لڑاکا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی روس میں فضائیہ کا ایس یو 25 لڑاکا طیارہ تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ روسی فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔