خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے تیز رفتار ہائپر سانک میزائل تیار کرلیا

ماسکو:(ملت+آئی این پی )روس نے تیز رفتار ہائپر سانک میزائل تیار کرلیا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کیلئے جدید ہتھیاروں پر کام بہت ضروری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے13منٹ میں 4000 میل دور ہدف کو نشانہ بنانے والا ہتھیار تیار کرلیا اس موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کیلئے جدید ہتھیاروں پر کام بہت ضروری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا نیا ایٹمی ہتھیار 13 منٹ میں 4000 میل سفر طے کرے گااور13 منٹ میں برطانیہ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ایٹمی ہتھیار کی تیاری کے بعد بحیرہ اسود میں اپنی رہائش گاہ کوچی میں فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملک لیزر،ہائپر اور سپر سانک ہتھیار بنا چکے ہیں۔ روس کو اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کیلئے ان سے تیز رفتار سے ہدف کو نشانہ بنانے والا ہتھیار بنانا ہوگا۔