خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے شام کے بارے میں کیا اہم اعلان کیا، جانیے

روس نے شام کے بارے میں کیا اہم اعلان کیا، جانیے

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے جس کی منظوری صدر پیوٹن دے چکے ہیں۔ روسی وزیر وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس نے شام میں دو فوجی اڈّوں طرطوس اور حمیمیم میں اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ روسی چیف آف اسٹاف نے گزشتہ ہفتے ان دونوں فوجی اڈوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اب ہم نے انہیں اپنے مستقل فوجی اڈے بنانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی منظوری روسی صدر ولادیمیرپیوٹن پہلے ہی دے چکے ہیں۔ شام میں طرطوس کے اڈے پر بیڑے کی کمک کے مرکز کی توسیع کے حوالے سے روس اور شامی حکومت کے درمیان معاہدے کی توثیق ہوچکی ہے، اس معاہدے کے تحت طرطوس کی بندرگاہ پر ایک وقت میں روس کے 11 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کی اجازت ہو گی جن میں ایٹمی توانائی سے کام کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔ روس 2015 ء سے شام میں جاری آپریشن کا حصہ ہے جس نے گزشتہ دنوں شام سے جزوی طور پر انخلاء کا اعلان کیا تھا۔