ماسکو ۔ (اے پی پی) روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے ایک اخباری انٹرویو میں روس پر عائد کئے جانے والے، شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی کے الزامات کو مسترد کر دیا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس جوہری ٹیکنالوجی اور میزائل ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ کے قانون پر کاربند ہے۔ روس کے سرکاری خلائی ادارے “روس کوسموس” کے ترجمان ایگور بورینکوو نے بھی اس امر کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے مصنوعی سیارہ خلاء میں روانہ کئے جانے کے بارے میں اعلان کے بعد جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے یونہاپ نے قومی انٹیلی جنس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ اس امر کا امکان ہے کہ کیریر راکٹ کے کچھ پرزے شمالی کوریا کو روس سے ملے تھے۔