خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے غیر ملکی میڈیا کیلئے نئے قانون متعارف کرا دیے

روس نے غیر ملکی میڈیا کیلئے نئے قانون متعارف کرا دیے
ماسکو:(ملت آن لائن) امریکا میں رشیا ٹو ڈے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرانے پر روس کا شدید ردعمل، کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو بیرونی ایجنٹ قرار دینے کا قانون پاس، صدر پیوٹن نے بل پر دستخط کر دیے۔ نئے قانون کے تحت حکومت کسی بھی غیر ملکی میڈیا کو ایجنٹ قرار دے کر نشریات معطل کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے امریکا میں رشیا ٹو ڈے پر امریکی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں تعاون کا الزام لگا کر ادارے کو غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ روسی حکومت اور رشیا ٹو ڈے ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔