خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے مدد کی یا نہیں ؟ ٹرمپ حلیفہ بیان دینے پر تیار

نے مدد کی

روس نے مدد کی یا نہیں ؟ ٹرمپ حلیفہ بیان دینے پر تیار

واشنگٹن:(ملت آن لائن) برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز تذکرہ کیا کہ وہ اعلیٰ تحقیقات کار کی جانب سے حلفاً سوال و جواب کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔تاہم وقت کا تعین وکلا کے مشورے سے کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ معاونت کے الزام کی ٹرمپ اور روس دونوں تردید کرتے ہیں۔تحقیقات کرنے والے اہلکار تعین کر رہے ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ نے تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں تو نہیں ڈالیں ۔ امریکی انٹیلی جنس پہلے ہی تعین کر چکی ہے کہ ماسکو نے کوشش کی ہے کہ صدارتی انتخابات ٹرمپ کے حق میں ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار کہا ہے کہ انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں وہ حلف اٹھا کر سوالات کے جوابات دینے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی سازش نہیں ہوئی ۔انہوں نے روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کو ‘وچ ہنٹ’ کہتے ہوئے ‘فریب’ قرار دیا۔خیال رہے کہ 18 برس میں ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔اس سے پہلے صدر بل کلنٹن تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔ امریکی صدر کے وکلا رابرٹ ملر کی قیادت میں قائم تحقیقاتی ٹیم سے ایک انٹرویو کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔