خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے ٹیوپولیف فوجی ہوائی جہاز گراؤنڈ بند کردیے

ماسکو: (ملت+آئی این پی ) روس نے بڑے فوجی ہوائی جہاز ٹیوپولیف 154 کو بند کر دیے ،ٹیوپولیف مزید استعمال کے قابل نہیں رہے روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بڑے فوجی ہوائی جہاز ٹیوپولیف 154 کو استعمال سے روکتے ہوئے ایئرپورٹ ہینگرز پرکھڑا کر دیا ہے۔ اس قسم کے تقریباً تمام ہوائی جہاز روسی فوج کے زیراستعمال ہیں۔ ٹیوپولیف ہوائی جہاز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اب مزید استعمال کے قابل نہیں رہے اور ان کا نیا ماڈل فوج کی ہوابازی رجمنٹ میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ روسی حکام نے یہ فیصلہ دو روز قبل اسی ساخت کے ایک ہوائی جہاز کے بحیرہ اسود کے ساحل پر تباہ ہونے کے بعد کیا ہے۔ تباہ ہونے والے ہوائی جہاز پر بانوے افراد سوار تھے۔