خبرنامہ انٹرنیشنل

روس نے کریمیا میں جدید ترین میزائل نصب کر دیے

ماسکو:(اے پی پی) روس نے کریمیا کے علاقے میں جدید ترین میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔ روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کا حامل ایس چار سو میزائل دفاعی نظام کریمیا میں نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ علاقہ روس نے 2014ء میں یوکرائن سے علیحدہ کر دیا گیا۔ روسی حکومت کے مطابق کریمیا کے شمال میں یوکرائن نواز ملیشیا روسی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ یوکرائنی حکومت نے جھڑپوں کو اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔