خبرنامہ انٹرنیشنل

روس پارٹنر ہے، ’خطرہ‘ نہیں، فرانسوا اولاند

پیرس: (اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ روس کو خطرہ نہیں بلکہ اسے پارٹنر سمجھا جانا چاہیے۔ اولانڈ نے یہ بات نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وارسا پہنچنے پر کہی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر اولاند کا کہنا تھا، ’’نیٹو کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے کہ وہ یہ کہے کہ یورپ کے روس کے ساتھ تعلقات کیسے ہونے چاہییں۔ فرانس کے لیے روس دشمن نہیں اور نہ ہی کوئی خطرہ ہے۔‘‘ فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل ایک بار پھر کوشش کر رہے ہیں کہ یوکرائن کے بحران کا کوئی حل تلاش کیا جائے۔ میرکل اور اولاند کی کوششوں سے ہی یوکرائنی حکومت اور باغیوں کے درمیان مِنسک معاہدہ طے پایا تھا۔