خبرنامہ انٹرنیشنل

روس پرپابندیاں ضروری ہیں، اسٹولٹن برگ

برسلز: (اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس پر یورپی یونین کی پابندیاں برقرار رہنی چاہیں۔ بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹولن برگ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی پابندیاں اْس وقت تک برقرار رکھنا ضروری ہیں جب تک روس اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور اِس حوالے سے یورپی یونین میں یکساں سوچ پائی جاتی ہے۔ اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے روس پر بتدرییج پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ اسٹولٹن برگ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یونین کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اِن پابندیوں کو بتدریج ختم کر دیا جائے گا۔