خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کا پین کیک فیسٹیول

روس کا پین کیک فیسٹیول

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے دارالحکومت ماسکو میں بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے سالانہ پین کیک فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ روس میں بہار کے موسم کو خوش آمدید اور موسم سرما کو الوداع کہنے کے لیے سالانہ پین کیک فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول میں ماہر شیفس نے انڈے، دودھ، شکر، نمک، چیز اور مکھن کی مدد سے مزیدار پین کیکس تیار کیے۔ شدید ترین سردی کے باوجود موسم بہار کی آمد پر لوگوں کی خوشی دیدنی تھی اور فیسٹیول کا لطف اٹھانے کے لیے دور دور سے لوگوں نے یہاں کا رخ کیا۔ لوگوں نے شاندار ر قص بھی کیا اور اس سے خوب محظوظ ہوئے۔ پین کیک کا یہ تہوار روس کی ثقافت و روایت کا حصہ ہے جسے بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔