خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کا کیمیائی حملوں کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی کوغیرمفید قرار

روس کا کیمیائی حملوں کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی کوغیرمفید قرار
نیویارک۔:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلے نبنزیا نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی کوغیر مفید قرار دے دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویسلے نبنزیا نے سلامی کونسل کے غیر اعلانیہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے مشترکہ تحقیقات کے مکینزم کو نا قابل اعتبار بنا دیا تاہم روس نئے مکینزم کی تیار کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔روس نے شام کے شہر خان شیخون میں کیمیائی حملوں کے استعمال کی تحقیقات کی غرض سے سلامتی کونسل میں امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔روس کا کہنا ہے کہ عالمی کمیٹی نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں روس کی فراہم کردہ دستاویزات اور شواہد کو یکسر نظر انداز کر دیا۔