خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کی جانب سے امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

لندن: (ملت+اے پی پی) روس نے صدارتی انتخابات میں ملوث ہونے کے الزام میں امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک روز قبل امریکہ نے صدارتی انتخابات میں ملوث ہونے کے الزام میں روس کے خلاف کئی پابندیوں کے اطلاق اعلان کیاتھا۔ لندن میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ امریکہ نے درحقیقت سرد جنگ دور کی یاد تازہ کی ہے ۔روسی سفارت خانے نے امریکا کے عبوری دور میں اس طرح کے فیصلوں پر حیرت کا اظہار کیاہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کے عرصہ کو ” لیم ڈک “یا لنگڑی بطخ کا عرصہ قرار دیا جاتا ہے جس میں پالیسی پر مبنی فیصلوں سے تقریباً گریز ہی کیا جاتاہے۔