خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کی مدد سےایران دو ایٹمی بجلی گھرتعمیرکریگا

ایران:(اے پی پی) ایران نے روس کی مدد سے دو نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی نائب صدر اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ دونوں بجلی گھر کی تعمیر ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں بہت جلد آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسے میں روس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے اس منصوبے کی لاگت دس ارب ڈالرز ہوگی جس کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا جسے دس سال ميں مکمل کردیا جائے گا۔