خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کےپارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نےمیدان مارلیا

ماسکو (آئی این پی )روس کے پارلیمانی انتخابات میں صدرولادیمر پیوٹن کی جماعت کامیاب ہوگئی جس نے روس کے صدر پیوٹن کی دوبارہ حکمرانی کی راہ ہموارکردی ۔حکمراں یونائٹڈ رشیا پارٹی کو 44.5فیصد ووٹ ملے جبکہ قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر 15.3فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔پارلیمانی انتخابات میں صدر پیوٹن کی جماعت کامیاب ہوگئی ،حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر کو شکست دے دی۔ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پولز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جماعت یونائٹڈ رشیا کو چوالیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملے۔گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے لیکن وہ اب بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔دوسرے نمبر پر آنیوالی قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر نے پندرہ اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔