خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کے امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونے کا دعوی مسترد

ماسکو: (ملت+آئی این پی )امریکی آفس آف دی ڈائریکٹرآف نیشنل انٹیلی جنس نے امریکی انتخابات کے نتائج میں روسی ہیکرز کیاثرانداز ہونے کے معاملے پر سی آئی اے کی جائزہ رپورٹ تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق17 ایجنسیاں کنٹرول کرنے والے آفس آف ڈائریکٹرآف نیشنل انٹیلی جنس نے سی آئی اے کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ روس امریکی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہواہے۔ری پبلیکن سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز کے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوئی معلومات نہیں ملیں۔اوڈی این آئی کے اہلکاروں کاکہناہے امریکی انتخابات کے نتائج پر ماسکوکے اثرانداز ہونیکیکوئی واضح ثبوت نہیں ۔ادھرامریکی کانگریس نے صدارتی انتخاب کے نتائج میں روس کی مبینہ آن لائن ہیرپھیرکیالزامات کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کیاکثریتی رہنما مچ مکونیل اورایوانِ نمائندگان کیاسپیکرپال رائن نے اپنیالگ الگ بیانات میں انتخابی عمل کی مبینہ ہیکنگ کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت کااعلان کیا ہے۔نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر انتخابات کا نتیجہ مختلف ہوتا ، ہم روس اور سی آئی اے کا کارڈ استعمال کرتے تواسیسازشی سوچ کہا جاتا۔ ٹرمپ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ مبینہ سائبر حملوں کا معاملہ انتخابات سے قبل کیوں نہیں اٹھایا گیا؟ادھرری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز کی جانب سے انتخابی مہم پر اثر اندز ہونے کے شواہد تو موجود ہیں لیکن انتخابی نتائج کو متاثر کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ۔ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن ڈیوڈ نیونزکاکہناہے روسی ہیکنگ معاملے پر مزید تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں ۔