ٹوکیو ۔(ملت آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ امن سمجھوتے کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں کیوں کہ دونوں ممالک تکنیکی لحاظ سے ابھی تک حالت جنگ میں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپانی جزائر پر روسی قبضے پر تنازعہ پیدا ہے اور یہ اس تنازعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ ٹوکیو فوری طور پر ماسکو کے ساتھ امن معاہدہ کرنے پر تیار نہیں ہے۔