خبرنامہ انٹرنیشنل

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی

لاہور:(ملت آن لائن) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 200 گرام کا دھماکا خیز مواد سپر مارکیٹ کے اسٹوریج ایریا میں ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سپرمارکیٹ کو خالی کرالیا جب کہ دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ اپریل میں سینٹ پیٹرز برگ کے سب وے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

……………
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا کی فلسطین کو دارالحکومت کے لئے متبادل جگہ کی پیشکش

غزہ:(ملت آن لائن) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین کے دارالحکومت کےلئے متبادل جگہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی کنارے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں بھی نئی سیاسی طاقت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ چاہے تو مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے ابودیس کو فلسطین کے دارالحکومت کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی چال فلسطین کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔