بخارسٹ۔ (ملت آن لائن)رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا سے3 پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام خریدنے کے لیے ادائیگی کر دی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ اْس کی طویل مدتی دفاعی پالیسی کا حصہ ہے۔پیٹریاٹ میزائل نظام خریدنے کا دفاعی معاہدہ 2017ء میں کیا گیا تھا۔ یہ میزائل نظام 2020 ء میں تنصیب کے بعد فعال ہو جائے گا۔ اس مناسبت سے رومانیہ نے جتنی رقم ادا کی ہے، اْس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ اس میزائل نظام کو رومانیہ امریکا اسٹریٹیجیک پارٹنر شپ کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ نیٹو کی تمام رکن ممالک کے پاس پیٹریاٹ میزائل نظام موجود ہے۔