خبرنامہ انٹرنیشنل

روہنگیا میں مسلمانوں کا بحران سنگین تر ہوگیا

روہنگیا مسلمانوں کا بحران سنگین تر ہوگیا، چوبیس گھنٹوں میں مزید پینتس ہزار افراد بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔

یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نقل مکانی کرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، دو ہفتوں میں سوا لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ نے رخائن میں حالات نہایت خراب ہیں، اس بار تباہی اکتوبر کے واقعات سے کہیں زیادہ بڑی ہے ۔

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں میں سے بہت سے کئی روز کے بھوکے اور پیاسے ہیں ۔