روہنگیا کی ملک بدری ، آسٹریا میں مساجد کی بندش ،ایک ذہنیت کے دو نام:ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان نے شب قدر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری اور آسٹریا کی مساجد کا بند کیا جانا ایک ہی ذہنیت کے دو نام ہیں
استنبول(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے شب قدر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری اور آسٹریا کی مساجد کا بند کیا جانا ایک ہی ذہنیت کے دو نام ہیں،مساجد کو بند کئے جانے اور مسلمانوں کو ملک بدر کئے جانے سے صلیب اور ہلال کی جنگ شروع ہو جائے گی،آسٹریا میں موجود 2 لاکھ 50 ہزار مسلمان بھائیوں پر ظلم کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔