خبرنامہ انٹرنیشنل

روی بھلہ نیو جرسی شہر کے پہلے سکھ مئیر منتخب

روی بھلہ نیو جرسی شہر کے پہلے سکھ مئیر منتخب
لاہور:(ملت آن لائن) روی بھلہ نیو جرسی شہر کے پہلے سکھ مئیر منتخب ہو گئے۔ روی بھلہ کے انتخاب سے ایک دن پہلے علاقے میں نامعلوم افراد نے پمفلٹ بانٹے جن پر لکھا تھا دہشتگردی کو ہمارے شہر میں جگہ نہ دو لیکن انکی جیت کے بعد ہر رنگ کے لوگ انہیں مبارکباد دینے پہنچے۔
روی نے بھی ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے انتخاب سے نسل کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو شکست ہوئی۔ ادھر امریکا کی سیاست میں ایک نیا موڑ آیا ہے، مقامی انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی نے اکثریت حاصل کی ہے۔