خبرنامہ انٹرنیشنل

ریستوران کے مسلمان مالک پرحملہ، برطانوی شہری پرفردِجرم عائد

ریستوران کے مسلمان مالک پرحملہ، برطانوی شہری پرفردِجرم عائد

لندن:(ملت آن لائن) برطانوی نسل پرست کی جانب سے مقامی ریستوران کے مالک گاڑی تلےے روندھنے کے کیس سے متعلق فیصلے میں ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ جمعے کے روز واقعے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج ڈینی بیری نے ملزم ماریک زکرو کو 32 ہفتوں کی سزا سناتے ہوئے 3 سال تک ڈرائیونگ پرپابندی بھی عائد کردی ہے، اس موقع پرملزم نے عدالت کے روبرواپنے کیے پرشرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 23 جون کو لندن میں واقع مقامی ریستوران کے مسلمان مالک کو ریستوران کے باہر برطانوی شہری نے گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا‘ حادثے کا شکار ہونے والا مسلمان اس واقعے میں بال بال بچ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ماریک زکروکی واقعے کے وقت نشے میں دھت تھا جب اس نے ریستوران میں موجود اس کے مالک پر گاڑی چڑھانےکی کوشش کی تھی۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ میں ایک مسلمان کو قتل کرنے جارہا ہوں، اور اس طرح میں اپنے ملک کی حفاظت کروں گا تم لوگ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ واضع رہے ملزم نسل پرست جبکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نظریہ رکھتا ہے۔ ملزم قتل کرنے ،خوف و ہراس پھیلانے سمیت متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہے جس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں۔