خبرنامہ انٹرنیشنل

ریفرینڈم کےبعد برطانوی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنےکا اعلان

لندن: (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دے دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ برطانیہ کو نئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے بچنے کے لیے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا ریفرینڈم کا انعقاد پارلیمانی جمہوریت کا حصہ ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ لندن میں 10 ڈؤائنگ سٹریٹ پر ایک پریس کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو اب ایک نئے وزیراعظم کی ضرورت ہے جو یورپی یونین سے اخراج کے عمل کا آغاز کرے اور اُسے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد بھی یورپی باشندے برطانیہ میں رہ سکیں گے ۔