خبرنامہ انٹرنیشنل

ریٹائرڈ اعلی عہدیداروں کے لیکچرز پر پابندی لگاؤں گا،ٹرمپ

نیویارک(آئی این پی )امریکی صدارتی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع بیان دیدیا ہے ، کہتے ہیں کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو اعلی عہدیداروں پر ریٹائرمنٹ کے بعد پیسے لے کر لیکچرز دینے پر 5 سال کی پابندی لگادیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں ریلی سے خطاب میں کہاکہ منتخب ہوا تو اعلی عہدیداروں پر ریٹائرمنٹ کے بعد پیسے لے کر لیکچرز دینے پر 5 سال کی پابندی لگاوں گا اور اس مقصد کے لیے اعلی عہدے داروں سے تحریری یقین دہانی لوں گا ۔انہوں نے یہ بات اپنی حریف ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر بل کلنٹن کے خلاف کہی ہے کیونکہ دونوں ریٹائرمنٹ کے بعد لیکچرز دے کر لاکھوں ڈالر کما چکے ہیں۔