خبرنامہ انٹرنیشنل

ریکس ٹلرسن عہدہ نہیں چھوڑ رہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

ریکس ٹلرسن عہدہ نہیں چھوڑ رہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا کہ بعض معاملات پرٹلرسن سے اختلافات ہیں مگرحتمی فیصلہ میراہوتاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم تربنائیں گے۔ انہوں نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرس کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی ریکس ٹلرس کے عہدہ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قیادت کرتے رہیں گے۔ حال ہی میں غیرملکی خبررساں ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو سے تبدیل کرنے پرغور کر رہا ہے۔