خبرنامہ انٹرنیشنل

ری پبلکن پارٹی انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم ہے، نوم چومسکی

نیو یارک (ملت + آئی این پی) نامور امریکی دانشور نوم چومسکی نے امریکا کی ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف خود ماحولیاتی تبدیلی جیسی ٹھوس حقیقت کا سراسر انکار کرتے ہیں بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ایندھن کی صنعت سے وابستہ ہیں۔چومسکی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اوباما حکومت کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کا حصہ بننے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ مستقبل میں وہ امریکا کو اس کا حصہ نہ رہنے دیں۔