خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی اور یونان میں شدید زلزلہ، سونامی کا خطرہ

انقرہ(ملت آن لائن)گزشتہ رات ترکی اور یونان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد اب تک یونانی جزیرے کوس میں مکان کی چھت گرنے سے 2 شہریوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سونامی کے خطرے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

یونان اور ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

یو ایس جیالوجیکل سروے کی جاری کردہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 31 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 تھی جس کا مرکز بودرم، ترکی سے 10 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ہی تھی۔

اس زلزلے کے جھٹکے یونان کی حدود میں واقع ڈوڈیکینئز جزائر کے علاوہ ترکی میں ایجن کے ساحل تک بھی محسوس کیے گئے۔ دونوں ممالک میں ساحلی علاقوں اور جزائر پر رہنے والوں کےلیے سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔