خبرنامہ انٹرنیشنل

زمبابوے میں صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان کے چناؤ کے لیے ووٹنگ

ہرارے: زمبابوے میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے دوران صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان کو منتخب کیا جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمبابوے میں پہلی بار 4 دہائی تک برسراقتدار رہنے والے سابق صدررابرٹ موگابے کے بغیر صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں، انہیں گزشتہ سال بغاوت کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

زمبابوے کی تاریخ میں رابرٹ موگابے کے بغیر ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے تک جاری رہے گی جس کے دوران عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو شام 7 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

زمبابوے کی آزادی کے بعد 1980 میں اقتدار میں آنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جانشین ایمرسن منگاوا کو ووٹ نہیں دیں گے، جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔