خبرنامہ انٹرنیشنل

زمبابوے میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

زمبابوے میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا
رارے:(ملت آن لائن) زمبابوے میں فوج نے موگابے حکومت کا تختہ الٹ کرملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔ افریقی ملک زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے اور فوج کے درمیان کشیدگی کے بعد فوج نے 37 سالہ حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ دارالحکومت ہرارے کی سڑکوں پرفوج کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، فوجی اہلکاروں نے سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرسمیت کئی اہم تنصیبات کواپنے کنٹرول میں لے لیا جب کہ فوج کے ٹینک اوربکتربند گاڑیوں نے دارالحکومت کی جانب پیش قدمی بھی کی جب کہ امریکا نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا، ہرارے میں دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ان کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ رابرٹ موگابے گزشتہ 37 برسوں سے زمبابوے کے صدر ہیں، گزشتہ روزملک کے آرمی چیف نے رابرٹ موگابے پر تنقید کی تھی جس کے بعد زمبابوے کے صدر نے فوج کے سربراہ کو بغاوت کا مرتکب قراردیا تھا۔