خبرنامہ انٹرنیشنل

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

زمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے میں فوج کےحالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے زمبابوے کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کی قیادت اختلافات کوفوری ختم کرکے حالات معمول پرلائے اورزمبابوے میں فوج کے حالیہ اقدامات پرتشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔ زمبابوے میں فوج نے سیاسی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ جمالیا ہے لیکن فوجی ترجمان نے حکومت کا تختہ الٹنے کی تردید کردی ہے تاہم حقیقت یہ بھی ہے کہ صدرموگابے اوران کی کابینہ کے ارکان گھروں پر نظربند ہیں۔