خبرنامہ انٹرنیشنل

زمبابوے کے نئے صدر نے موگابے کی کابینہ تحلیل کردی

زمبابوے کے نئے صدر نے موگابے کی کابینہ تحلیل کردی
ہرارے۔: (ملت آن لائن) زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے3 دن بعد سابق صدر موگابے کی تشکیل کردہ کابینہ کو تحلیل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے چیف سیکریٹری مشیک سباندا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ایمرسن منانگاگوا جلد ہی نئی کابینہ تشکیل دیں گے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔