خبرنامہ انٹرنیشنل

زکربرگ کیلئے بیٹی کو سکول بھیجنا مشکل ہوگیا

زکربرگ کیلئے بیٹی

زکربرگ کیلئے بیٹی کو سکول بھیجنا مشکل ہوگیا

نیویارک : (ملت آن لائن) مارک نے اپنی بڑی صاحبزادی کو سکول بھیجنے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مارک اپنی بیٹی کو سکول بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جانے کو تیار نہیں۔ تصویر میں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کو بچی سے مذاکرات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جو بیٹی کو سکول بھیجنے کیلئے قائل کر رہے ہیں لیکن وہ رو رہی ہے ۔بچوں کو سکول بھیجنا کتنا مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب بچے کو پہلے دن سکول بھیجنے پر راضی کیا جاتا ہے ،۔ایسی ہی مشکل کا سامنا سماجی رابطہ سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی کرنا پڑا ۔
………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایگزیکٹ کیجانب سے تاحال جعلی ڈگریوں کی فروخت کا انکشاف

لاہور: (ملت آن لائن) خلیجی اخبار کا کہنا ہے ایگزیکٹ کمپنی کا گھناؤنا کاروبار اب بھی جاری ہے، متحدہ عرب امارات میں جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم بٹوری جا رہی ہے۔ جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے شہرت پانے والی ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق ایک کے بعد ایک نیا انکشاف سامنے آ گیا۔ ایگزیکٹ کمپنی کا گھناؤنا کاروبار اب بھی جاری ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے ایجنٹس خود کو اماراتی عہدیدار ظاہر کر کے جعلی ڈگریاں تصدیق کرتے ہیں، اور لوگوں سے بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کمپنی کے نمائندے متحدہ عرب امارات کا ایریا کوڈ استعمال کر کے کال ملاتے ہیں، کمائی مہم کے دوران کلائنٹس سے اماراتی لہجے میں گفت وشنید کی جاتی ہے،اخبار کہتا ہے کہ جعلسازی کیلئے کالر آئی نامی سوفٹ ائیر استعمال کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے کال وصول کرنے والے کو اپنی مرضی کا نمبر دکھایا جاتا ہے۔