خبرنامہ انٹرنیشنل

زیرحراست شخص کی ہلاکت، فرانس میں دوسرے روز بھی ہنگامے

پیرس: (اے پی پی) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں ایک مشتعل ہجوم نے دوسری شب بھی پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور کاروں کو آگ لگا دی۔ یہ احتجاجی مظاہرے پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے رد عمل میں کیے جا رہے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق پیرس سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع اس علاقے میں یہ مظاہرے مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہے۔ پولیس نے 9 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ ایک 24 سالہ شخص کی گرفتاری کے بعد اس کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد منگل کی شب شروع ہوا تھا۔