خبرنامہ انٹرنیشنل

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ، ہیلری کلنٹن کو بم موصول

امریکی خفیہ سروس نے ہیلری کلنٹن سمیت سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ارسال کیے گئے بم اپنے قبضے میں کرلیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسی نوعیت کا بم نیویارک میں نشریاتی ادارے سی این این کے آفس بھی موصول ہوا تھا جس کے بعد پوری عمارت خالی کرادی گئی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا کہ تحقیق کاروں نے ہیلری کلنٹن کے گھر کے پاس دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ تفتیش کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے حکام کوئی حتمی بات کہنے سے قاصر ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایک پیکج ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی چیئروومن کے گھر واپس پہنچا۔

واشنگٹن میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سابق صدر باراک اوباما کو ارسال کیا گیا بم پکڑا.

خفیہ سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ ہیلری کلنٹن اور باراک اوباما کو براہ راست پیکج موصول نہیں ہوا کیونکہ پہلے اس کی اسکرینگ کی گئی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مذمت کرتےہوئے کہا کہ حملے میں ہیلری کلنٹن، باراک اوباما، کلنٹن کی سیکریٹری اور دیگر عوامی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ جو کوئی اس اقدام کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بتایا کہ ایک پیکج میں پائپ بم تھا جو میل باکس میں رکھا گیا تھا۔