خبرنامہ انٹرنیشنل

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی ضمانت منظور

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ، عدالت نے حکومت مخالف تحریک کے دوران پرتشدد واقعات کو ہوا دینے کے الزام میں خالدہ ضیا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم اوراپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ 70 سالہ خالدہ ضیا ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد عدالت سے نکلیں، تو ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنسلٹ پارٹی کے قریب پانچ ہزار حامی وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔ ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر خالدہ ضیا کو گرفتار کیا گیا، تو پورے ملک میں مظاہرے شروع کر دیے جائیں گے۔